37 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسیلابی ریلوں اور زمینی تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد...

سیلابی ریلوں اور زمینی تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہو گئی


بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلوں اور زمینی تودے گرنے سے پچھلے 4 روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ہمالیائی ریاست سکم میں پھنسے ایک ہزار سے زائد سیاحوں کو نکالا جا رہا ہےجبکہ ریاست میگھالیہ کے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے 500 سے زائد افراد کو نکالنے کے لیے فوجی امدادی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ادھر پڑوسی ملک بنگلا دیش کے شمال مشرقی علاقے سلہٹ میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ رنگا ماٹی، بندربن اور کھاگرا چھڑی کے پہاڑی اضلاع میں سیکڑوں شیلٹر ہومز کھول دیے گئے ہیں۔ 

بنگلادیش میں بھی مزید لینڈ سلائیڈز اور اچانک سیلاب کے خطرے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری ہوئی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات