28 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومانٹرٹینمنٹریحام رفیق کی حقیقی عمر جان کر مداح دنگ رہ گئے

ریحام رفیق کی حقیقی عمر جان کر مداح دنگ رہ گئے


—فائل فوٹو 

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ڈانسر، وائس اوور آرٹسٹ اور ابھرتی اداکارہ ریحام رفیق کی حقیقی عمر نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔

اداکارہ ریحام رفیق نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پر ایک نجی چینل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں اپنے کیریئر کے متعلق متعدد انکشافات کیے ہیں۔

ریحام رفیق نے بیک گراؤنڈر ڈانسر سے وائس اوور کے شعبے میں قدم رکھنے سے لے کر اداکارہ بننے تک کے سفر پر تفصیل سے بات کی ہے، انہوں نے بتایا کہ  شوبز انڈسٹری میں جگہ بنانے میں مجھے دس سال کا عرصہ لگا ہے۔

اداکارہ ریحام کا اپنی ڈانس ویڈیوز پر آنے والے تنقیدی اور منفی کمنٹس پر کہنا ہے کہ میرے ڈانس کرنے سے شوہر اور میرے سسرالیوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہ ایک آرٹ ہے اور لوگ اس کی قدر نہیں جانتے ہیں اور اسی لیے تنقید کرتے ہیں، لوگ ڈانس کرنے والوں کو ناصرف ان کے کردار بلکہ مذہب کے تناظر میں بھی جانچتے ہیں۔

ریحام رفیق نے انٹرویو کے دوران اپنی شادی پر ہونے والی تنقید پر بھی کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں شادی کے بعد جتنے بھی لوگوں سے ملی ہوں چاہے وہ شوٹنگ پر ہوں یا رشتہ دار، ان میں سے شاید ہی کسی نے مجھے میری شادی کی مبارکباد دی ہو یا میری شادی پر اپنی نیک خواہشات پیش کا اظہار کیا ہو، زیادہ تر لوگوں نے شادی کی مبارکباد دینے کے بجائے صرف شادی کے بارے میں منفی تبصرے کیے ہیں اور میرے سسرال والوں کے بارے میں منفی سوالات کیے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ریحام رفیق اپنی عمر سے متعلق زیادہ بات نہیں کرتی ہیں، انہوں نے اپنی عمر سے متعلق کبھی کوئی واضح بیان نہیں دیا ہے جس کی وجہ ان کا اپنی عمر سے کئی درجے جوان نظر آنا ہو سکتی ہے۔

ریحام رفیق کی عمر جاننے کے لیے اگر گوگل پر نظر ڈالی جائے تو اداکارہ کی پیدائش 1990ء میں ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ان کی عمر 35 برس بنتی ہے جبکہ ’وی گرین‘ نامی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ ریحام رفیق کی عمر 26 سال ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ریحام رفیق سے انسٹاگرام پر عمر سے متعلق پوچھے گئے سوال کی بات جائے تو اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ’جنریشن زیڈ‘ نہیں بلکہ ’جنریشن ملینیلز‘ سے تعلق رکھتی ہیں جس کے مطابق ریحام رفیق 30 سال کی ہے یا پھر جلد ہی 30 کی ہونے والی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات