کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان روئنگ ٹیم نے ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں سونے کے دس میڈلز جیتنے سمیت کل 14میڈلز اپنےنام کئے۔ تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں منعقدہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پچیس ممالک نے حصہ لیا ۔ وطن واپسی پر روئنگ فیڈریشن اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے قومی ہیروز کا استقبال کیا ۔