پاکستانی ٹک ٹاک دنیا کی کوئین جنت مرزا کی بہن ٹک ٹاکر علشبہ انجم نے اپنی ہی بہن کے بیان پر وضاحت دے دی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ٹک ٹاکر نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی بہن کے دعوؤں پر وضاحت پیش کردی۔
علشبہ انجم نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صرف واضح کرنے کے لیے کہ جہاز میں صرف 37 مسافر سوار تھے، جس کی وجہ سے جہاز تقریباً خالی محسوس ہو رہا تھا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ہم نے پوری فلائٹ بک نہیں کروائی تھی اور نہ ہی کبھی کسی نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ اس طرح خالی جہاز کا تجربہ کرنا نایاب ہے اور ہمیں یہ حیران کُن معلوم ہوا تھا۔ اس لیے ویڈیو بنائی تھی۔
خیال رہے کہ انسٹاگرام پر 6.1 ملین اور ٹک ٹاک پر 25.6 ملین فالوورز رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا رواں سال اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں خالی جہاز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ہم حج کےلیے جا رہے ہیں اور میرے ابو نے پورا جہاز ہمارے لیے بُک کروایا ہے۔
جنت مرزا کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اب ٹک ٹاکر کی بہن علشبہ انجم نے اس حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔