28 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومغزہ لہو لہوتمباکو برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز، انڈسٹری کو استحکام دیں گے،...

تمباکو برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز، انڈسٹری کو استحکام دیں گے، وفاقی وزیر


وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تمباکو برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں، حکومت  انڈسٹری کو استحکام دے گی۔

چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ سے تفصیلی ملاقات  میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین  نے بتایا کہ تمباکو کی برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز کرنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کے لیے منصفانہ قیمت کے تعین میں ٹوبیکو بورڈ کا کردار قابل ستائش ہے۔ ٹوبیکو انڈسٹری کو مستحکم رکھنے کے لیے پالیسی تسلسل جاری رہے گا۔

وفاقی وزیر نے بورڈ کو ہدایت کی کہ ریسرچ اور ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے رجسٹریشن، ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیٹا کلیکشن کے جدید نظام پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کسانوں کی فلاح کے لیے بورڈ کی سپورٹ اسکیمیں قابل تقلید ہیں۔

اجلاس میں چیئرمین کی جانب سے فصل کی مانیٹرنگ اور مارکیٹ ریگولیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ دیہی معیشت میں بورڈ کا کردار معاشی استحکام کی جانب مثبت قدم ہے۔ بورڈ انڈسٹری اور کسان کے درمیان پُل کا مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ نئی مارکیٹ ایکسپلوریشن پالیسی برآمدات میں اضافے کی ضامن ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر وزارت اور بورڈ کے درمیان پالیسی ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات