ترکیہ، یونان سمیت مختلف ممالک میں زلزلے ، ترکیہ میں 14 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ زلزلے سے رہائشی علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہچنے کی اطلاع نہیں ملی۔
ترک وزیر داخلہ نے مزید بتایا ہے کہ زلزلے کے خوف کے باعث 14 سال کی لڑکی ہلاک ہوگئی۔
ڈیزاسٹر اور ایمرجنسی مینجمنٹ حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے رات 2 بجکر 17 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز بحرِ روم کے وسط میں میں بتایا جارہا ہے، زلزلے کے جھٹکے ترکیہ، یونان اور قریبی خطے کے ممالک میں محسوس کیے گئے۔