38 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبیلاروس کی آریانا سبالنکا فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

بیلاروس کی آریانا سبالنکا فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں


 بیلاروس کی آریانا سبالنکا فرنچ اوپن سیمی فائنل میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کر رہی ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

خواتین ٹینس کی عالمی نمبر ایک بیلاروس کی آریانا سبالنکا فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جہاں اُن کا مقابلہ دفاعی چیمپئن پولینڈ کی ایگا شیواٹیک سے ہوگا۔

پیرس میں جاری فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں بیلاروس کی آریانا سبالینکا کا مقابلہ اولمپک چیمپئن چین کی زینگ کنووین سے تھا۔

پہلے سیٹ میں سبالینکا کو حریف کو زیر کرنے میں کچھ مشکل پیش آئی جس میں وہ ٹائی بریکر پر سات چھ سے کامیاب ہوئیں، تاہم دوسرے سیٹ میں سبالینکا نے صرف تین گیمز ڈراپ کرکے فتح سمیٹی اور سات چھ، چھ تین کے اسکور کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

سیمی فائنل میں اُن کا مقابلہ تین مرتبہ فرنچ اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیتنے والی چیمپئن کھلاڑی پولینڈ کی ایگا شیواٹک سے ہوگا جنہو ں نے ایک اور کوارٹر فائنل میں ایلینا سی ویٹولینا کو چھ ایک اور سات پانچ سے شکست دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات