معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کر دیا۔
ایلون مسک نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں یہ اعلان کیا کہ بالکل نئی ایکس چیٹ (XChat) ایپلیکیشن آ رہی ہے جو انکرپشن میسجز اور کسی بھی قسم کی فائلز بھیجنے کے ساتھ ساتھ آڈیو یا ویڈیو کال کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ اس ایپلیکیشن کو بالکل نئے انداز میں یہ بٹ کوائن اسٹائل انکرپشن کے ساتھ رسٹ پر بنایا گیا ہے۔
ایلون مسک نے یہ بھی لکھا کہ اس ایپ سے صارفین بغیر کسی فون نمبر کے کسی بھی دوسرے پلیٹ فارم پر آڈیو یا ویڈیو کال کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے یہ نئی ایپ لانچ کرنے کا اعلان ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب محفوظ ڈیجیٹل کمیونیکیشن ٹولز کی ڈیمانڈ عالمی سطح پر بڑھ گئی ہے۔
اب واٹس ایپ اور سگنل جیسے پلیٹ فارمز نے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو ایک معیاری خصوصیت بنا دیا ہے جبکہ میسنجر اور انسٹاگرام جیسی دیگر ایپس بھی انکرپٹڈ آپشنز کو مرحلہ وار رول آؤٹ کرتی نظر آ رہی ہیں۔