28 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومتجارتی خبریںایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالرز کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالرز کی منظوری دیدی


—فائل فوٹو

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالرز کی منظوری دے دی۔

ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم مضبوط مالی پائیداری کے لیے منظور کی گئی، پاکستان نے میکرو اکنامک حالات بہتر کرنے میں کافی پیشرفت کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ پروگرام مزید پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے حکومت کے عزم کی حمایت کرتا ہے، پروگرام عوامی مالیات کو مضبوط اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ 30 کروڑ ڈالرز قرض اور 50 کروڑ ڈالرز کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالرز حاصل کرنے کی گارنٹی ہے، پروگرام سے مالیاتی خسارہ اور قرضوں میں کمی کا امکان ہے، ترقیاتی اور سماجی اخراجات کے لیے مزید مالی گنجائش پیدا ہوگی۔

اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 1966ء سے اب تک 52 ارب ڈالرز سے زائد کا تعاون فراہم کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات