29 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاوور 40 کرکٹ ورلڈکپ یکم دسمبر سے کراچی میں ہوگا، فواد اعجاز

اوور 40 کرکٹ ورلڈکپ یکم دسمبر سے کراچی میں ہوگا، فواد اعجاز


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان نے اعلان کیا ہے کہ اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ 2025 یکم سے 13 دسمبر تک کراچی میں ہوگا۔ میچز کراچی کے 4 سے 5 گراؤنڈز پر ہوں گے ۔ بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، امریکہ، کینیڈا، زمبابوے، انگلینڈ، ویلز، سعودی عرب، بنگلہ دیش، نیپال اور ہانگ کانگ نے شرکت کی تصدیق کی ہے، انگلینڈ اور ویلز سے جوابات کا انتظار ہے۔ بھارت کی شرکت ان کی حکومت سے این او سی ملنے پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ہمیں امید ہے کہ شاہد آفریدی، یونس خان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور کامران اکمل جیسے بڑے نام بھی میدان میں نظر آئیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات