28 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامدادی مراکز کے قریب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید کیے جانے فلسطینیوں...

امدادی مراکز کے قریب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید کیے جانے فلسطینیوں کی تحقیقات ہونی چاہیے: اقوام متحدہ


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیترس—فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ امدادی مراکز کے قریب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید کیے جانے فلسطینیوں کی تحقیقات ہونی چاہیے

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی غیر جانب دار تحقیقات ہونی چاہئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے امداد کے لیے آنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں اب تک 3 فلسطینی شہید جبکہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے فائرنگ کے ان واقعات پر غیر جانبدار تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے اہلکاروں کے مطابق فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ اتوارکی صبح شروع ہوا تھا تو پیر کے دن بھی جاری رہا۔

نہتے شہریوں پر فائرنگ کے اس طریقہ کار کو دنیا بھر کی امدادی تنظیموں کے جانب سے مذمت کی جارہی ہے، جنہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس طرح شہری تنظیم کھو دیں گے اور امداد تقسیم کرنا مشکل ہوجائےگا، اور بد دلی پھیلے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات