37 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومجرم و سزااسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا مبینہ قاتل گرفتار، واردات کے...

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا مبینہ قاتل گرفتار، واردات کے بعد فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی  


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 ون میں واقع اپنے گھر میں قتل کی گئی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس ذرائع نے کہا کہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی، سی سی ٹی وی میں مبینہ قاتل کو جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی میں ملزم کم عمر دکھائی دیتا ہے، ملزم نے کالی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی میں بھاگتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی ڈی آئی جی اور ایس ایس پیز کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثناء یوسف قتل کیس سے اسلام آباد سمیت پورے پاکستان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، نوجوان اور ٹیلنٹڈ ٹک ٹاکر نے سوشل میڈیا کے ذریعے سوسائٹی میں نام بنایا، 17 سال کی عمر میں ثناء یوسف کی بات کو سوسائٹی میں سنا جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل ثمبل تھانہ کی حدود میں نوجوان ٹک ٹاکر کو قتل کیا گیا، کسی بیٹی کا یوں قتل ہو جانا ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج تھا، اسلام آباد پولیس کے لیے اس مررڈر کے ملزم کو ڈھونڈنا چیلنج تھا۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی  نے کہا کہ ملزم کی تلاش اور پہنچان کرنا بہت ضروری تھا، 17 سال کی نوجوان ٹک ٹاکر کی آواز کو آخر کیوں خاموش کروایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 تاریخ کو شام 5 بجے دو گولیاں گھر کے اندر مارے گئے، نامعلوم ملزم کی تلاش میں 7 ٹیمیں فوری طور پر تشکیل دی گئیں، ٹیمز نے سیلولر ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل سرویلنس پر کام کیا۔

ٹیمز کی جانب سے بہت زیادہ چھاپے مارے گئے 113 کیمروں کی فوٹیجز چیک کی گئیں، دوران تفتیش 300 سے زائد کالز کی تفصیلات کا معائنہ کیا گیا۔

قبل ازیں پولیس ذرائع  نے کہا کہ وفاقی پولیس ٹیم نے مبینہ ملزم کا فیصل آباد سے گرفتار کیا، ملزم نے قتل کرنے سے قبل مقتولہ کو اس کے گھر کے اندر پھول بھی پیش کیے۔

ذرائع  کے مطابق ملزم نے پھول پیش کرنے کے فوری بعد ہی ثنا یوسف پر فائرکھول ڈالے، مقتولہ کی سالگرہ کے سلسلے میں ملزم نے پہلے پھول پیش کیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کی شناخت  عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور  وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے ایکس پر ایک پوسٹ میں ملزم کی گرفتاری پر پولیس کی تعریف کی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’پولیس نے ملزم سے پستول اور لڑکی (ثنا یوسف) کا موبائل برآمد کر لیا ہے اور ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔‘

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

مقدمے کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی والدہ فرزانہ یوسف نے بتایا کہ بوقت شام 5 بجے ایک نامعلوم شخص ہمارے گھر میں داخل ہوا جس نے کالے رنگ کی شرٹ اور ٹراؤزر پہنا ہوا تھا اور ہاتھ میں پستول تھا، واقعے کے وقت میرے شوہر گھر پر نہیں تھے جبکہ میرا پندرہ سالہ بیٹا بھی ہمارے گاؤں چترال گیا ہوا تھا۔

ثنا یوسف کی والدہ نے بتایا کہ ملزم نے قتل کے ارادے سے کمرے میں موجود میری بیٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ثنا کو دو گولیاں سینے پر لگیں۔  ہمارے شور کرنے پر نامعلوم شخص موقع سے بھاگ گیا جبکہ اہل محلہ جمع ہو گئے، اپنی زخمی بیٹی کو ہمسائیوں کی گاڑی میں ڈال کر اسپتال پہنچی مگر وہ خموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گئی۔

مقتولہ کی والدہ فرزانہ یوسف نے کہا کہ میری بیٹی زبردست سوشل میڈیا انفلونسر تھی، میری نند لطیفہ شاہ جو بطور مہمان ہمارے گھر میں موجود تھی اس واقعے کی گواہ ہے، میں اور میری نند لطیفہ شاہ ملزم کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ثناء یوسف کا پمز سے پوسٹمارٹم کروانے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ سینئر پولیس افسر نے ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے جدید طرز پر تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کسی صورت نے بچ سکے گا، ملزم کی ہرصورت فوری گرفتاری کاحکم دے چکے ہیں۔

سینئر افسر نے بتایا کہ سیف سٹی کیمروں کوبروئے کار لارہے ہیں جبکہ جی تیرہ ون میں متعلقہ گھر کی جیوفینسگ بھی کررہے ہیں۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات