31 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںیوکرینی ڈرونز کا روسی ایئربیسز پر بڑا حملہ، 40 بمبار طیارے نشانہ...

یوکرینی ڈرونز کا روسی ایئربیسز پر بڑا حملہ، 40 بمبار طیارے نشانہ بنائے گئے


فوٹو امریکی میڈیا 

یوکرینی ڈرونز نے روسی ایئر بیسز پر بڑا حملہ کردیا، جس میں روسی بمبار طیارے نشانہ بنائے گئے۔

حملہ ایسے وقت کیا گیا کہ جب آج استنبول میں روس یوکرین امن مذاکرات کا دوسرا براہِ راست دور متوقع ہے، تاہم دونوں کے مؤقف اب بھی شدید مختلف ہیں۔

پہلا مذاکراتی دور 16 مئی کو قیدیوں کے سب سے بڑے تبادلے کا سبب بنا، لیکن جنگ بندی کی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین نے اتوار کے روز پانچ مختلف علاقوں میں روسی فوجی ایئر بیسز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد طیاروں میں آگ لگ گئی، آگ بجھا دی گئی ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ روس نے حملوں میں ملوث کچھ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

یوکرین کی سیکیورٹی سروس (ایس بی یو) کا دعویٰ ہے کہ اُس نے روسی فوجی طیاروں کو 7 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے اور یہ حملے روس کے فرنٹ لائنز سے ہزاروں کلو میٹر پیچھے ایئر بیسز پر کیے گئے ہیں۔

ایس بی یو کے مطابق اس آپریشن کو ’اسپائیڈر ویب‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جنگ کے آغاز کے بعد یہ روسی ایئر بیسز پر یوکرین کی سب سے بڑی اور مربوط کارروائی ہے۔

ایس بی یو کے ایک ذرائع نے مغربی میڈیا کو بتایا کہ ڈرونز کو روس کے اندر موجود ٹرکوں سے لانچ کیا گیا اور حملے میں روسی بمبار طیارے بڑی تعداد میں جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ 

یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس آپریشن کی تیاری ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے تک کی گئی اور کارروائی میں 117 ڈرونز استعمال کیے گئے۔

امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اِس آپریشن کے بارے میں اُنہیں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی، اور یوکرین کا یہ حملہ پہلے سے کہیں زیادہ مہارت سے کیا گیا ہے۔ 

ایس بی یو کے مطابق کارروائی میں 40 سے زائد طیارے نشانہ بنے، جن میں اسٹریٹیجک بمبار، روس کے چند بچے کھچے سرویلنس طیارے اور روس کے اسٹریٹیجک کروز میزائل کیریئرز کے 34 فیصد طیارے شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات