27 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہمایوں سعید کی نئی فلم میں پشتون ثقافت کے رنگ

ہمایوں سعید کی نئی فلم میں پشتون ثقافت کے رنگ


—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے معروف اداکار، ہدایت کار اور فلم ساز ہمایوں سعید نے اپنی آنے والی فلم لو گرو میں پشتون ثقافت کو بھرپور انداز میں شامل کرنے کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

 ہمایوں سعید نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فلم لو گرو کے پشتو گانے صدا آشنا کی باقاعدہ لانچنگ تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے پشتون میڈیا سے ملاقات کی اور فلم کی کہانی سمیت مختلف ثقافتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ میں اپنی فلموں میں مختلف پاکستانی ثقافتوں کو پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اس سے ناصرف ناظرین کو اپنی نمائندگی محسوس ہوتی ہے بلکہ ملک کی مختلف ثقافتوں کے درمیان ایک خوبصورت تعلق بھی قائم ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فلم میں ماہرہ خان ایک پشتون خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جو خیبر پختونخوا کے ایک خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔

 ہم نے اس فلم میں پشتو نغمہ بھی شامل کیا ہے، جو ٹیم کا مشترکہ فیصلہ تھا، پشتون ناظرین دنیا بھر میں موجود ہیں، ان کے لیے یہ نمائندگی خوشی کا باعث بنی ہے۔

فلم کی کہانی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ فلم میں مجھے کئی محبتیں ملتی ہیں، لیکن آخر میں میں کس کے ساتھ ہوتا ہوں، یہ دیکھنے کے لیے آپ کو فلم دیکھنا ہوگی۔

لو گرو کے علاوہ ہمایوں سعید ایک اور بڑے منصوبے میں منٹو نہیں ہوں میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات