26 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکویت، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک

کویت، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک


کویت سٹی (اے ایف پی)خلیجی ریاست کے فائر بریگیڈ نے گزشتہ روز بتایا کہ کویت سٹی کے جنوب مغرب میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد الغریب نے بتایا کہ آگ دارالحکومت سے تقریباً 10 کلومیٹر (چھ میل) دور ریگا کے علاقے میں دو اپارٹمنٹس میں لگی۔انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے تین لاشیں ملی ہیں اور دو مزید افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،جبکہ متعدد زخمی ہوئے، اور محمد الغریب نے خبردار کیا کہ جھلسنے کی شدت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات