33 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومجرم و سزاکراچی؛ 8 رکنی گروہ اسلحے کے زور پر قربانی کے 3 قیمتی...

کراچی؛ 8 رکنی گروہ اسلحے کے زور پر قربانی کے 3 قیمتی جانور چھین کر فرار



کراچی:

شہر میں عید قربان قریب آتے ہی قربانی کے جانور چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں اور 8 رکنی گروہ نے نیو کراچی سے تین قیمتی جانور اسلحے کے زور پر چھین لیے۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے ملازم کو یرغمال بنا کر رسیوں سے باندھ دیا اور ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے جانور سوزوکی میں لوڈ کر کے فرار ہوگئے۔

کراچی میں قربانی کے جانور چھیننے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، جس میں نقاب پوش ملزمان کو سیڑھی لگا کر مکان میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسلحے کے زور پر جانور چھیننے کا یہ واقعہ 31 مئی کو صبح پونے 5 بجے محمد علی گوٹھ میں پیش آیا، جس کے بعد متاثرہ شہری محمد شعیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

نیوکراچی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا لیکن پولیس تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات