36 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومتعلیم اور صحتپھل، سبزیوں، خشک میوہ جات اور مفید چکنائی سے ڈیمنشیا کے خطرات...

پھل، سبزیوں، خشک میوہ جات اور مفید چکنائی سے ڈیمنشیا کے خطرات کم ہوجاتے ہیں، سائنسدان


سائنسدانوں نے پتہ لگایا ہے کہ مائنڈ ڈائٹ ڈیمنشیا (دماغی کمزوری کی ایسی بیماری جس میں ذہنی صلاحیت بہت حد کم ہوجاتی ہے) کے لاحق ہونے کے خطرات کو 25 فیصد تک کم کر دیتی ہے۔

مائنڈ ڈائٹ کے فوائد نوجوانوں اور معمر افراد دونوں میں یکساں طور پر دیکھے گئے، جس سے یہ ثابت ہوا کہ دیر آید درست آید یعنی ڈیمنشیا کی روک تھام کے لیے صحت مند خوراک شروع کرنا تاخیر سے سہی لیکن ایسا کرنا ضروری ہے۔

مائنڈ ڈائٹ دراصل بحیرہ روم کی خوراک ہے، جس میں پھل، سبزیاں اور صحت مند چکنائی زیادہ ہوتی ہے، بلڈ پریشر کو کم کرنے والے DASH (ڈائٹری اپروچز ٹو اسٹاپ ہائپرٹینشن) کو ساتھ رکھا جاتا ہے، جبکہ اس میں مکمل اناج، کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات اور چکنائی کے بغیر گوشت شامل ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس مائنڈ ڈائٹ میں جس چیز پر زیادہ فوکس کیا گیا ہے وہ دماغی صحت کے لیے مفید خوراک کو اولیت دی گئی ہے جیسے پتوں والی سبزیاں، بیریز، گری دار میوے اور زیتون کا تیل شامل ہے۔

یہ تحقیق امریکا میں قائم یونیورسٹی آف ہوائی، مانوا، ہونو لولو میں کی گئی، اور اسکے شرکا نے تحقیق کے آغاز سے ہی مائنڈ کو فالو کیا اور پتہ لگایا کہ اس سے ڈیمنشیا میں نو فیصد کمی ہوئی اور بعدازاں بہت زیادہ یعنی 13 فیصد تکی بالخصوص افریقی نژاد امریکیوں، لاطینی اور سفید فام افراد میں یہ کمی دیکھی گئی۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات