خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کےعلاقے میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، خاتون گزشتہ روز اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھی۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خاتون کی نند ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اسے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔
پولیس نے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
مسلم ٹاؤن کے قریب بابو خوڑ کے علاقے سے جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت بعد ازاں لاپتا حاملہ خاتون کے طور پر کر لی گئی۔
پولیس نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔