35 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومقومی خبریںپاکستانی سفیر کی شیخ الجامعہ الازہر سے ملاقات، مسلم دنیا کو درپیش...

پاکستانی سفیر کی شیخ الجامعہ الازہر سے ملاقات، مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز پر گفتگو


مفتیٔ اعظم مصر ڈاکٹر نذیر ایاد—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے جامعۃ الازہر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر ایاد سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز اور مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور مصر کے درمیان دینی تعلیم میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں نفرت انگیز تقاریر کو عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی سفیر نے اسلام کے حقیقی پیغام کی ترویج میں الازہر کے علماء کے کردار کو سراہا۔

مفتیٔ اعظم مصر ڈاکٹر نذیر ایاد نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ پاکستان مصر میں ایک قابلِ احترام مسلمان ملک سمجھا جاتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹر نذیر ایاد نے پاکستان کی خوش حالی کے لیے دعا اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات