35 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومقومی خبریںن لیگ نے ہی دفاع کو مضبوط بنایا اور ایٹمی دھماکے کیے،...

ن لیگ نے ہی دفاع کو مضبوط بنایا اور ایٹمی دھماکے کیے، نواز شریف


فائل فوٹو

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ہی دفاع کو مضبوط بنایا اور ایٹمی دھماکے کیے تھے۔ 

لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ن کے قائد نواز شریف نے بتایا کہ ہم نے ہی چین کے ساتھ مل کر جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے بنائے تھے، پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔

انھوں نے کہا کہ ملک بہتر ہو رہا ہے، معیشت مضبوط ہو رہی ہے، لوگ کام کو ہی ووٹ دیتے ہیں۔ 

نواز شریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا، شرح نمو 7  کو چھو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ بتدریج اسے بہتر بنارہی ہے، ہر چیز اسحکام کی جانب واپس لوٹ رہی ہے، ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں، معیشت بہتر ہورہی ہے، ہر چیز استحکام کی جانب واپس لوٹ رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات