27 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںمحمد حارث کی گرجتی سنچری، بنگلہ دیش کو بہا لے گئی، میچ...

محمد حارث کی گرجتی سنچری، بنگلہ دیش کو بہا لے گئی، میچ پاکستان کے نام، سیریز میں واٹ واش


کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نئی ٹیم انتظامیہ کے ساتھ بنگلہ دیش کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل با آسانی سات وکٹ سے جیت کرسیریز میں وائٹ واش مکمل کر لیا۔ محمد حارث کی گرجتی سنچری ٹائیگر کو بہالےگئی۔ انہوں سات چھکوں ،آٹھ چوکوں کی مدد سے 107نا قابل شکست رنز46گیندوں پر بنائے ۔ کپتان سلمان آغا12گیندوں پر15رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہدف پاکستان نے 16گیندیں پہلے عبور کر لیا۔ 30ہزار تماشائیوں نے گرم موسم کے باوجود گراؤنڈ میں آکر ٹیم کو سپورٹ کیا۔ حارث نے پہلی سنچری45 گیندوں پر بنائی ،وہ پاکستان کی جانب سے پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری بنانے والے نان اوپنر ہیں۔ اس سے قبل نومبر2021 میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو اسی کے ملک میں تین صفر سے وائٹ واش کیا تھا۔ پاکستان نے ساڑھے تین سال بعد ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز مایوس کن انداز میں ہوا دوسرے میچ کے ہیرو صاحبزادہ فرحان ایک رن بناکر مہدی حسن کا شکار بنے۔ صائم ایوب اور محمد حارث نے جارحانہ انداز اپنایا۔ پاور پلے کے چھ اوورز میں56 جبکہ دسویں اوور میں ایک سو رنز بن گئے۔ صائم ایوب بڑا اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں45رنز بناکر کیچ ہوگئے۔ انہوں نے29گیندوں کا سامنا کیا چار چھکے اور دو چوکے مارے۔ صائم اور حارث نے دوسرے وکٹ پر92رنز کا اضافہ کیا۔ ڈینجر مین حسن نواز نے13 گیندوں پر دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے26 رنز کی اننگز کھیلی۔ قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم لاہور ٹاس سلمان علی آغا نے جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔ بنگلہ دیش کے اوپنرز پرویز حسین اورتنزید حسن نے66گیندوں پر 110رنز دھواں دھار اسٹارٹ دیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6وکٹ پر196رنز بنائے ۔ پاکستان نے سات بولر استعمال کئے۔ یہ بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑا اسکور ہے اور پہلی وکٹ کے لئے بھی ریکارڈ شراکت بنی۔ پرویز 34 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تنزید حسن 44 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ انہوں نے34گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چھکے اورسات چوکے مارے، کپتان لٹن داس 22 اور توحید ریدوئے نے 25 رنزبنائے۔ اسپنرز صائم ایوب، شاداب خان ، ابرار احمداور سلمان آغا نے مشترکہ طور پر8 اوورز کرائے اور88 رنز دیئے۔ عباس آفریدی نے چار اوورز میں26رنز دے کر دو اور حسن علی نے38رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ فہیم اشرف نےایک وکٹ لی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات