35 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومقومی خبریںقوم فیلڈ مارشل کی مقروض ہے جنہوں نے اسے یکجا کر دیا:...

قوم فیلڈ مارشل کی مقروض ہے جنہوں نے اسے یکجا کر دیا: فردوس عاشق اعوان


فردوس عاشق اعوان—فائل فوٹو

آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء و غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر سابق وزیرِ اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیان مرصوص کے غازیوں اور شہداء کے بچوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مادرِ وطن کے لیے خون کے نذرانے پیش کرنے والوں کو قوم بھولی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا پروگرام ان ماؤں کے نام ہے جن کے پیاروں نے قوم کی جنگ لڑتے ہوئے جانیں قربان کیں، قوم فیلڈ مارشل کی مقروض ہے جنہوں نے قوم کو یکجا کر دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ کھلا پیغام ہے کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبے سے جیتی جاتی ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں محاذِ جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ارشد ندیم نے بھی کل کھیل کے میدان میں جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات