ہالی ووڈ اداکار ڈیوین ہرجیس41 سال کی عمر میں چل بسے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیوین ہرجیس کا انتقال 27 مئی کو امریکا کے شہر نیویارک کے ماؤنٹ سینا ویسٹ اسپتال میں ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کو اچانک شدید درد کی شکایت کے بعد اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لے جایا گیا جہاں گزشتہ ہفتے ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈیوین ہرجیس پچھلے سال کینسر میں مبتلا ہوگئے تھے۔
آنجہانی اداکار نے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز ٹیکساس اور نیو یارک میں تھیٹر سے کیا۔
وہ سیریز ’بورڈ واک ایمپائر‘ اور فلم ’ڈیئر ڈیول‘ میں اپنے کرداروں کےلیے مشہور تھے۔
ڈیوین ہرجیس نے 2011ء میں ریلیز ہونے والی سیریز ’براڈ واک ایمپائر‘ میں ’جیک‘ کا کردار ادا کیا جبکہ فلم ’ڈیئر ڈیول‘ میں اُنہوں نے مہمان اداکار کے طور پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔