وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے 3 دن ٹرین کرایوں میں خصوصی رعایت کا بڑا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینز چلائی جائیں گی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ میڈیا کے ساتھ کیے گئے معاہدے مکمل طور پر نبھائیں گے، پاکستان ریلوے نے 77 سالہ تاریخ میں نئی کامیابیاں حاصل کیں، گیارہ مہینوں میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی شاندار رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی لیز شدہ جگہوں سے بھی آمدن حاصل ہو رہی ہے، وزیر اعظم کی سوچ کے مطابق رائل پام آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، بولی کے عمل میں شفافیت، بڈز سب کے سامنے کھولی جائیں گی۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے آٹھ ہسپتالوں کے لیے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص ہے، ریلوے ہسپتالوں کو بھی آوٹ سورس کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، ریلوے ملازمین کے علاج کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔