27 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومغزہ لہو لہوعمران خان نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار...

عمران خان نے چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا


پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے چوتھی بار بھیر پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلیے اڈیالہ جیل پہنچی تو عمران خان نے تفتیش میں تعاون اور ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی،لاہور پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے اور انکار کے باعث پولیس ٹیم فوٹو گرامیٹک،وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہ کر سکی۔

لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم چار گھنٹے اڈیالہ جیل میں انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔

لاہور پولیس کی ٹیم عدالتی حکم پر ٹیسٹ کرنے کے لئے دوپہر پونے ایک بجے اڈیالہ جیل پہنچی تھی، جسے  9 مئی مقدمات کی تفتیش کے لئے پولی گرافک ٹیسٹ کرنا تھا۔

بانی پی ٹی آئی پہلے بھی 3 مرتبہ لاہور پولیس ٹیم کو ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔ پولیس کی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں پہنچی جبکہ پنجاب فرانزک کے ماہرین بھی اس میں شامل تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات