22 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشوبز میں صلاحیت کے بجائے شکل و صورت کو ترجیح دی جا...

شوبز میں صلاحیت کے بجائے شکل و صورت کو ترجیح دی جا رہی ہے: سیمی راحیل


—فائل فوٹوز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ شوبز میں صلاحیت کے بجائے شکل و صورت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ 

 سیمی راحیل نے حالیہ دنوں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز کی موجودہ صورتحال اور بدلتے رجحانات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

سیمی راحیل پی ٹی وی کے سنہری دور سے شوبز میں سرگرم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اداکاری کا خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اگر لوگ آپ کو آپ کے کردار کی وجہ سے یاد رکھیں، تو یہی اصل خوبصورتی ہے، یہی آپ کی اصل کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور کی اداکارائیں عظمیٰ گیلانی، ثمینہ احمد، روحی بانو اور خالدہ ریاض جیسی تھیں جو بالوں کی اسٹائلنگ یا مصنوعی حسن کے پیچھے نہیں بھاگتی تھیں، مگر ان کی اداکاری آج بھی یادگار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج ہر چہرہ ایک جیسا لگتا ہے، ایک جیسا رنگ، ایک جیسی جلد یہ سب مصنوعی ہے، ہم نے تو ہر عمر کو اپنایا اور اس کے ساتھ کام کیا۔

سیمی راحیل نے یہ بھی کہا کہ آج کل کی شوبز انڈسٹری میں صلاحیت، فن، اور اندرونی خوبصورتی کی جگہ ظاہری بناوٹ اور جسمانی معیار کو اہمیت دی جا رہی ہے، جو فن کے حقیقی معیار کے لیے تشویشناک ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر آپ کا کام بولتا ہے، تو ظاہری شکل و صورت کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات