مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے عید الاضحیٰ پر مویشیوں کی قربانی نہ کرنے کی دوبارہ اپیل کی ہے۔
رباط سے عرب میڈیا کے مطابق مراکش کے وزیر برائے اسلامی امور احمد التوفیق نے بادشاہ کا خصوصی پیغام عوام تک پہنچایا۔
عرب میڈیا کے مطابق مراکش کے بادشاہ کا کہنا ہے کہ ملک کے معاشی اور موسمیاتی حالات کے پیش نظر مویشیوں کی قربانی سے گریز کیا جائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ قربانی کا عمل سنت موکدہ ہے تاہم درپیش مسائل کے باعث دین عوام کو رعایت دیتا ہے۔
شاہ مراکش نے کہا کہ سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے شاہی محل بادشاہ اور عوام کی جانب سے 2 بھیڑوں کی قربانی کرے گا۔