22 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومقومی خبریںسیالکوٹ کے عوام کا ن لیگ کے حق میں ووٹ انکی حکومت...

سیالکوٹ کے عوام کا ن لیگ کے حق میں ووٹ انکی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے: وزیرِاعظم


وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے عوام کا ن لیگ کے حق میں ووٹ ان کے حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ کامیابی نواز شریف کی بےمثال قیادت، مریم نواز کی پنجاب کی ترقی کےلیے محنت کا ثمر ہے۔

وزیرِاعظم نے اس کامیابی پر قائد نواز شریف، وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ن لیگ کی امیدوار حناء ارشد وڑائچ، پارٹی قیادت اور کارکنان کو بھی مبارکباد دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے عوام کی ن لیگ سے والہانہ محبت اور اعتماد پر انکے شکر گزار ہیں، سیالکوٹ کے عوام کا ن لیگ کے حق میں ووٹ انکے حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات