36 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروس یوکرین امن مذاکرات کا دوسرا دور، شدید زخمی اور نوجوان قیدیوں...

روس یوکرین امن مذاکرات کا دوسرا دور، شدید زخمی اور نوجوان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق


تصویر سوشل میڈیا۔

روس پر یوکرین کے بڑے ڈرون حملے کے بعد استنبول میں روس یوکرین امن مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔

اس موقع پر دونوں وفود کے درمیان ایک گھنٹے کی بات چیت میں شدید زخمی اور نوجوان جنگی قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا۔

امن شرائط پر مبنی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، یوکرین نے سربراہان کی سطح پر ملاقات کی تجویز دی اور روس منتقل کیے گئے یوکرینی بچوں کی فہرست بھی روس کے حوالے کی۔

ترک صدر اردوان نے وفود کی سطح پر ملاقات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کی شمولیت کے ساتھ روسی اور یوکرینی صدور کی ملاقات کی امید ظاہر کر دی۔

صدر اردوان نے مزید کہا کہ ملاقات کے لیے اقدامات کریں گے۔ 

واضح رہے کہ روس یوکرین امن مذاکرات کا پہلا دور 16 مئی کو استنبول میں ہوا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات