27 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںخوشی ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، کپتان سلمان

خوشی ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، کپتان سلمان


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا  ہے کہ خوشی ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا ہے۔

لاہور میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ اب ہم نے بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز جانا ہے شاید زیادہ اسپنرز کو شامل کرنا پڑے۔

سلمان علی آغا نے بتایا کہ ایشیا کپ ہوا تو دبئی میں ہو گا وہاں بھی ایسی ہی کنڈیشنز ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم میں واپس آسکتا ہے، سب کیلئے دروازے کھلے ہیں۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ محمد حارث نے پوری سیریز میں اچھا کھیلا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کو بھی عزت دیں گے، پی ایس ایل سے بھی کھلاڑی آرہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات