29 C
Lahore
Thursday, June 5, 2025
ہومقومی خبریںبین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک

بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک


—فائل فوٹو

راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ امجد سعید اور اُس کا ساتھ درویز ہلاک ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈکیت گینگ نےپولیس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے، ملزمان بیرونِ ممالک سے آنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان ایئر پورٹس کی ریکی کرتے اور تعاقب کر کے ٹارگٹ کرتے تھے، گینگ کارندے وارداتوں میں پولیس کی وردی بھی استعمال کرتے تھے۔

حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں وارداتیں کرتے تھے، گینگ کے سرغنہ نے ساتھیوں سمیت مندرہ کے علاقے میں واردات کی۔

حکام کے مطابق پولیس کی فوری کارروائی پر ملزمان فرار ہوئے جن کا تعاقب کیا گیا، چونترہ کے علاقے میں انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں گینگ کا سرغنہ اور ساتھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات