24 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے32 افراد ہلاک

بھارت میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے32 افراد ہلاک


تصویر بشکریہ اے ایف پی

بھارتی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ  نے تباہی مچا دی ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے باعث زمین تودے گرنے، آسمانی بجلی اور سیلاب سے پچھلے 3 روز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اروناچل پرادیش اور آسام میں دریاؤں کے کنارے اور پانی سے نچلی سطح پر رہنے والوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

 آسام کے 10 مرکزی دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک اونچی ہے۔

ادھر ارونا چل پردیش کے رکن اسمبلی کرن رجوجو کا دعویٰ ہے کہ ریاست میں ریکارڈ مون سون بارش بارشیں ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں ہر سال مون سون کے دوران اچانک سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات