27 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبھارتی آشرم میں خاتون کھلاڑی سے روحانیت کی آڑ میں حیوانیت

بھارتی آشرم میں خاتون کھلاڑی سے روحانیت کی آڑ میں حیوانیت


کانپور (جنگ نیوز) بھارت میں مذہبی اہمیت کے حامل آشرم میں قومی سطح کی تائیکوانڈو پلیئر کو روحانیت کی آڑ میں حیوانیت کا نشانہ بنادیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر کانپور میں پولیس اسٹیشن کے سامنے قائم آشرم میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پلیئر پرانے کپڑے بیچنے کی دکان قائم کرنے کیلئے جگہ تلاش کر رہی تھی، خاتون نے گووند مہتو نامی شخص سے رابطہ کیا جو اسے مدد کیلئے آشرم میں با اثر لوگوں سے ملوانے کیلئے لے گیا۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ اسے آشرم کے اندر ایک لڈو پیش کیا گیا جسے کھانے کے بعد وہ ہوش کھو بیٹھی، اس کے بعد گووند مہتو، آشرم کے چیف پجاری اور کئی دوسرے لوگوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق واقعہ رواں سال کے آغاز میں پیش آیا تھا تاہم خاتون نے بااثر لوگوں کے خوف کی وجہ سے 4 ماہ بعد شکایت درج کروائی اور پجاری سمیت 4 افراد کو نامزد کیا، خاتون نے ثبوت کے طور پر واقعے کی ویڈیو بھی پیش کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات