بنگلا دیش کے کرنسی نوٹوں پر سے شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر ہٹا دی گئی۔
ڈھاکا سے خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش نے نئے ڈیزائن والے نوٹ جاری کر دیے۔
ترجمان بنگلا دیشی سینٹرل بینک کے مطابق نئے نوٹوں پر انسانی تصویر کے بجائے قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات پرنٹ کیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ابھی 20، 50 اور 1000مالیت کے نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف مالیت کے نوٹوں کا مرحلہ وار اجراء کیا جائے گا۔
ترجمان بنگلا دیشی سینٹرل بینک کے مطابق پرانے نوٹ اور سکے ابھی گردش میں رہیں گے۔