خلیجی وزارتی کونسل کے 164ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں مارچ میں بلوچستان میں سیکیورٹی تنصیبات اور ٹرین حملے کی مذمت کی گئی۔
کویت سے جاری اعلامیہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پہلگام اور افریقی ممالک کی مساجد پر حملے کی بھی مذمت کی گئی۔ اجلاس کی صدارت کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ علی عبداللہ الیحیا نے کی۔
اعلامیہ کے مطابق خلیجی وزارتی کونسل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔
اعلامیہ کے مطابق خلیج تعاون کونسل نے کشمیر میں یو این ملٹری آبزرور کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
خلیج وزارتی کونسل اعلامیہ کے مطابق زور دیا گیا کہ تنازعات کو سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے۔
اعلامیہ کے مطابق برصغیر میں اچھی ہمسائیگی کے اصول اپنائے جائیں، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں سعودی عرب کے کردار کو سراہا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق جنوبی ایشیا میں استحکام اقوام متحدہ کی قرار داوں سے ہی ممکن ہے، خطے میں استحکام کیلئے اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کی موجودگی ضروری ہے۔
خلیج تعاون کونسل اعلامیہ کے مطابق خطے میں طاقت کے استعمال اور دھمکیوں سے باز رہا جائے۔