22 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریں’بائیڈن 2020ء میں وفات پاگئے تھے‘، ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر بیان

’بائیڈن 2020ء میں وفات پاگئے تھے‘، ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر بیان


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر جو بائیڈن 2020ء میں وفات پا گئے تھے اور ان کی جگہ ایک روبوٹک کلون نے لے لی ہے۔

78 سالہ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں کہا گیا اصل جو بائیڈن کا 2020ء میں خاتمہ ہو گیا تھا اور اب جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں وہ صرف کلون اور روبوٹک انجینئرڈ بے روح اور بے دماغ مخلوق ہیں، جنہیں ڈیموکریٹس پہچان بھی نہیں سکے۔

’بائیڈن 2020ء میں وفات پاگئے تھے‘، ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر بیان

یہ پوسٹ تیزی سے ٹرمپ کے حامیوں میں مقبول ہو گئی، جنہوں نے بائیڈن کی پرانی اور نئی تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ وہی شخص نہیں ہو سکتا، کچھ افراد نے بائیڈن کے کان کی بناوٹ کو بھی بنیاد بنایا۔

ایک اور  دعوے میں کہا گیا کہ بائیڈن کی صدارتی تقریب کے دن آرلنگٹن میں انہیں توپوں کی سلامی دی گئی تھی جیسے وہ فوت ہو چکے ہوں۔

دوسری جانب کئی مبصرین اور ماہرین نے اس پوسٹ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک صدر کا اس قسم کی باتیں پھیلانا نہایت غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہے۔

حال ہی میں صدر بائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ وہ پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہیں، جس کے بعد ان کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں پر پہلے سے جاری سوالات مزید بڑھ گئے۔

ٹرمپ کے حامیوں نے اس بیماری کو بھی ایک خفیہ معاملہ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ بائیڈن نے اپنی بیماری عوام سے چھپائی تاہم، وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن کو اس سے پہلے کبھی ایسی تشخیص نہیں ہوئی۔

بائیڈن نے حالیہ دنوں میں رپورٹرز سے گفتگو میں اپنی طبیعت بہتر بتائی اور ذہنی صحت پر ہونے والے الزامات کا طنزیہ انداز میں جواب دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات