ورسٹائل پاکستانی اداکار زاہد احمد نے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کردار ملا تو ضرور ادا کروں گا، یہ کردار نبھانا ان کےلیے اعزاز کی بات ہوگی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار زاہد احمد نے پروگرام ’ہسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے ناصرف اپنے کیریئر پر روشنی ڈالی بلکہ پاکستان کے صفِ اول کے اداکاروں کی اداکاری کے لحاظ سے درجہ بندی بھی کی۔
پرگرام میں گفتگو کے دوران زاہد احمد انہوں نے اے وی ایم اورنگزیب احمد کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مجھ سے زیادہ خوبصورت ہیں اور کردار ملا تو ضرور کروں گا۔
ان کا مزید کہان تھا کہ یہ کردار میرے لیے اعزاز کی بات ہوگا، ایک حقیقی اور محب وطن کردار کو نبھانا صرف اداکاری نہیں، ایک ذمہ داری بھی ہے، میں چاہتا ہوں کہ میں ان کی قربانی اور حب الوطنی کو ایمانداری سے پیش کروں۔
فنکاروں کے فن کی درجہ بندی
زاہد احمد سے میزبان نے پوچھا کہ وہ فیصل قریشی، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کو ان کی اداکاری کی مہارت کی بنیاد پر کس ترتیب میں رکھیں گے۔
انہوں نے نہایت سنجیدہ اور مدلل انداز میں اپنی رائے پیش کی اور فیصل قریشی کو نمبر ون قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصل قریشی نے مختلف النوع کردار ادا کیے ہیں جس میں مزاح، سنجیدگی، منفی کردار اور جذباتی پہلو شامل ہیں، اتنی ورائٹی لانے کےلیے بہت حوصلہ چاہیے۔
ان کے مطابق ہمایوں سعید دوسرے نمبر پر ہیں اور انہوں نے متاثر کن کام کیا ہے مگر کرداروں کی حد بندی ان کی رینج کو محدود رکھتی ہے۔
زاہد نے عدنان صدیقی کی محدود کردار نگاری اور مخصوص انداز کو تیسرے درجہ بندی کی وجہ قرار دیا۔
میزبان کے ماہرہ خان، صبا قمر اور یمنیٰ زیدی میں کون زیادہ خوبصورت ہے؟ کے سوال کے جواب میں زاہد احمد نے ماہرہ خان کا نام لیا اور دوسرے نمبر پر صبا قمر اور آخر میں یمنیٰ زیدی کا نام لیا پھر انہوں نے تینوں کو ہی خوبصورت قرار دیا۔