27 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ، پاکستان ٹیم نے 10 گولڈ میڈل جیت...

ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ، پاکستان ٹیم نے 10 گولڈ میڈل جیت لیے


پاکستان روئنگ ٹیم نے ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں 10 گولڈ کے ساتھ 14میڈلز اپنے نام کر لے۔

تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں منعقدہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں 25 ممالک نے حصہ لیا، جس میں پاکستان نے 10 طلائی، 3 چاندی اور 1 کانسی کا تمغہ جیتا۔

پاکستانی دستے میں کھلاڑیوں کی محدود تعداد کے باوجود پاکستان روئنگ ٹیم نے بھارت، ایران، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا اور جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

پاکستان روئنگ ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا، فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پنجاب اسپورٹس بورڈ سے اپیل کی کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات