27 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںاوپننگ جوڑی ہمارے لیے سیریز میں پازیٹو چیز رہی، بنگلا دیش ہیڈ...

اوپننگ جوڑی ہمارے لیے سیریز میں پازیٹو چیز رہی، بنگلا دیش ہیڈ کوچ


فائل فوٹو

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سیریز ہارنا مایوس کن ہوتا ہے، اوپننگ جوڑی ہمارے لیے سیریز میں پازیٹو چیز رہی ہے۔

لاہور میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے کہا کہ سیریز میں ہم نے کچھ نئی چیزیں کرنے کی کوشش کی، نوجوان کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستفیض الرحمان سمیت ناہید رانا اور تسکین کو اسکواڈ میں سب نے مس کیا، ان کنڈیشنز میں مستفیض اہم ہو سکتے تھے۔

فل سمنز کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش نے اب سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے ہمیں بہتری دکھانا ہوگی۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ریشاد کی یہ بہترین سیریز نہیں یہ بری سیریز تھی یہ ریشاد کو بھی علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہیں اور یہ انہوں نے کئی بار ثابت کیا ہے۔

فل سمنز  نے کہا کہ پی ایس ایل کے پرفارمرز آ گے آ رہے ہیں یہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی چیز ہے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فل سمنز کا کہنا تھا کہ ہم نے بولنگ اچھی کی لیکن محمد حارث نے غیر معمولی بیٹنگ کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات