27 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا نے ٹیرف کے معاملے پر کئی بار اصولوں کی خلاف ورزی...

امریکا نے ٹیرف کے معاملے پر کئی بار اصولوں کی خلاف ورزی کی، چین


—فائل فوٹو

چین کا کہنا ہے کہ امریکا نے ٹیرف کے معاملے پر کئی بار اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ امریکا کی جانب سے جان بوجھ کر معاہدے کو کمزور کیا جا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں چین اور امریکا نے طے کیا تھا کہ درآمد کی جانے والی اشیا پر محصولات کم کر دینگے۔

چینی وزارت تجارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین اور امریکا کے صدور کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں ہونے والے اتفاق پر امریکی عمل سے دھچکا لگا۔

چینی وزارت کے ترجمان نے مزید کہا  امریکا کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں میں کمپیوٹر چپ ڈیزائن سافٹ ویئر کی فروخت روکنا، چینی کمپنی ہواوے کو وارننگ دینا، اور چینی طلبا کے اسٹوڈنٹ ویزوں کو روکنا امریکی خلاف  ورزیوں میں شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات