27 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا، کولوراڈو میں ریلی پر حملہ، 6 افراد زخمی

امریکا، کولوراڈو میں ریلی پر حملہ، 6 افراد زخمی


فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں ایک شخص نے ریلی پر حملہ کردیا جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے، حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیل کے حق میں ریلی جاری تھی۔ 

خبر رساں اداروں کے مطابق 45 سال کے مشتبہ شخص نے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگایا اور لوگوں پر پٹرول بم پھینکے۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

کولوراڈو کے اٹارنی جنرل نے کہا کہ کسی گروپ کے خلاف واقعہ بظاہر نفرت انگیز معلوم ہوتا ہے۔

حملے کے بعد گورنر کولوراڈو نے کہا کہ کسی بھی قسم کی نفرت انگیز کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات