22 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاداکار یاسر حسین 12 بچوں کے خواہشمند

اداکار یاسر حسین 12 بچوں کے خواہشمند


معروف اداکار، مصنف، ہدایتکار اور پروڈیوسر یاسر حسین نے حال ہی میں ٹی وی شو ہسنا منع ہے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بڑے خاندانوں سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔ 

یاسر حسین 11 بہن بھائیوں پر مشتمل ایک بڑے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ میرا بچپن انتہائی خوشگوار تھا، حالانکہ مالی آسائشیں زیادہ نہیں تھیں لیکن خاندان کی محبت، محنت اور اچھی تربیت نے مجھے زندگی میں کامیاب بنایا۔

شو کے دوران جب میزبان تابش ہاشمی نے ان سے 12 بچوں کے بارے میں سوال کیا تو یاسر حسین نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ کے منہ میں گھی شکر۔

انہوں نے بتایا کہ میں بڑے خاندان کا حامی ہوں، میرا ماننا ہے کہ اگر وقت اور توجہ دی جائے تو آج کے دور میں بھی زیادہ بچوں کی پرورش ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک غسل خانے والے گھر میں بھی سکون سے جیتے تھے، اصل بات والدین کی نیت، وقت اور تربیت پر ہے۔

یاسر نے مزید کہا کہ مجھے بچوں سے محبت ہے اور اگر قسمت میں ہوا تو میں ضرور زیادہ بچوں کا والد بننا پسند کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں بھی کئی لوگ بڑے خاندانوں کو بخوبی چلا رہے ہیں، بس ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کو وقت دیا جائے اور ان کی صحیح تربیت کی جائے۔

یاد رہے کہ یاسر حسین کی شادی معروف اداکارہ اقرا عزیز سے ہوئی ہے اور ان کا ایک بیٹا کبیر حسین ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات