39 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی، راشد منہاس روڈ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی، راشد منہاس روڈ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق



کراچی:

شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر کشتی چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں اے وی ایل سی شریف آباد میں تعینات پولیس اہلکار شہریار علی ولد اقبال احمد کو رئیل اسٹیٹ کے اندر گولی مار دی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی یوسف پلازہ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی اہلکار کو ایمبولنس کے زریعے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، دوستی کا خونی انجام, دوست کے ہاتھوں نوجوان ہلاک

چھیپا حکام کے مطابق پولیس اہلکار شہریار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سنٹرل پولیس کے مطابق  زخمی اہلکار نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا تھا کہ اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

پولیس ابتدائی طور پر واقعے کو ٹارگٹ کلنگ یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ ایس ایچ او یوسف پلازہ کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اصل محرکات سامنے لائے جا سکیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات