39 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین ایشیا میں فوجی طاقت کے استعمال کی تیاری کر رہا ہے،...

چین ایشیا میں فوجی طاقت کے استعمال کی تیاری کر رہا ہے، امریکی وزیر دفاع


کراچی(نیوزڈیسک)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ چین ’قابل اعتماد انداز میں“ ایشیا میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے، تاہم ایسی صورتحال میں امریکا اس خطے میں موجود رہے گا۔دوسری جانب، سنگاپور میں چینی سفارت خانے نے اس تقریر پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے واشنگٹن پر خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے اور ’جنگ کے خطرات پیدا کر کے فائدہ اٹھانے‘ کا الزام عائد کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں سالانہ سکیورٹی کانفرنس ’شنگریلا ڈائیلاگ‘ میں خطاب کرتے ہوئے پنٹاگون کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چین کی طرف سے خطرہ حقیقی ہے اور جلد سامنے آنے والا ہے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے چین کے ساتھ تجارتی جنگ چھیڑ رکھی ہے اور اس کی اہم مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجیز تک رسائی محدود کرنے کی کوشش کی ہے جب کہ فلپائن جیسے اتحادی ممالک کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات کو مزید گہرا کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات