39 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو، فہد عثمان کی سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو، فہد عثمان کی سنچری


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ساحر ایسوسی ایٹس نے ایم آئی ٹی سلیوشنز کے خلاف پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے فائنل کی دوسری اننگز میں فہد عثمان کی سنچری سے 7 وکٹوں پر367 رنز بناکر 504 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی ہے۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں چار روزہ فائنل کے تیسرے دن ساحر ایسوسی ایٹس نے اپنی دوسری اننگز 52 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی ۔ فہدعثمان نے 8 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 158 رنز اسکور کیے۔رضاء اللہ اور کلیم اللہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اگر یہ فائنل ڈرا بھی ہوگیا تب بھی ساحر ایسوسی ایٹس پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر فاتح قرار پائے گی اور وہ آئندہ سیزن میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ کھیلنے کی اہل ہو گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات