پاکستانی اور ترک انٹیلی جنس ایجنسیز کی مشترکہ کارروائی میں داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق داعش کمانڈر کی گرفتاری کے لیے آئی ایس آئی اور ایم آئی ٹی نے مشترکہ کارروائی کی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی پاک افغان سرحدی علاقے میں کی گئی۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے داعش کمانڈر کا نام اوزگرالتون ہے۔