انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلکسٹی ڈپارٹمنٹ، پون کھیرا نے آپریشن سندور اور مودی کی ناکامی کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔
پون کھیرا کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔
انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟
پون کھیرا نے کہا کہ بھارت کے لیے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے پاکستان کے ساتھ 2.6 بلین کے معاہدے پر دستخط کیے۔ آپریشن سندور کے بعد کویت، ایران اور دیگر گلف ممالک بھی پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین اور روس، پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا بھی بھارت کو دھمکا رہا ہے، یہ حقیقت ہے مودی کی خارجہ پالیسی کی۔ مودی کی خارجہ پالیسی یا ملکی سیکیورٹی پر سوال اٹھاؤ تو غدار قرار دے دیا جاتا ہے، بھارت کی سفارتی اور خارجہ پالیسی پر سوال اٹھ رہے ہیں، جو کہ اٹھنے چاہیے۔
دفاعی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستان کی سفارتی فتح، ہر ملک پاکستان سے معاہدے کر رہا ہے اور بھارت تنہائی کا شکار ہے۔ مودی اپنی ہر کوشش کے باوجود پاکستان کے ہاتھوں اپنی بدترین شکست کو چھپا نہیں سکتا۔