29 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان اور بنگلادیش کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے:...

پاکستان اور بنگلادیش کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے: صدرِ مملکت


تصویر بشکریہ جیو نیوز

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری سے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی، بنگلادیش کرکٹ ٹیم بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کر رہی ہے۔

تصویر بشکریہ جیو نیوز
تصویر بشکریہ جیو نیوز

صدرِ مملکت نے تاریخی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، آج کل کی نسل علیحدگی کے درد کی کیفیت کو نہیں جان سکتی۔ ہمیں کسی بھی طرح اس درد کا مداوا کرنا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بنگالی قوم خطے کی امیر ترین قوموں میں سے تھی۔

تصویر بشکریہ جیو نیوز
تصویر بشکریہ جیو نیوز

صدرِ پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کو قریب لانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہوگا، مل کر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام خوشحال ہوں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ بنگلادیش دنیا میں ایک کامیاب ملک کے طور پر جانا جاتا ہے اور اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کی طرح بنگلادیش کو بھی وسائل سے نوازا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کی نوجوان نسل کو باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے، کھیل باہمی رابطوں کا اہم ذریعہ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات