35 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے پر پی سی بی کا شکر گزار ہوں،...

ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے پر پی سی بی کا شکر گزار ہوں، نظم العابدین فہیم


کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اینڈ چیئرمین کرکٹ آپریشنز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نظم العابدین فہیم نے کہا ہے کہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکرگزار ہوں ۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ بہت بڑی تعداد میں شائقین یہ میچ دیکھنے آئے ہیں اور خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ شائقین نے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کیا ہے ، یہ خیرسگالی کا مظاہرہ ہے اور اس سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔دونوں ٹیموں کے سپورٹرز نے اس میچ کو دیکھا ہے اور اس سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔پی سی بی کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں بنگلہ دیش ٹیم کے سپورٹرز کی اب تک کھیلے گئے دونوں میچز میں کثیر تعداد میں اسٹیڈیم آکر میچ دیکھا۔بنگلہ دیشی شائقین نے دونوں ٹیموں کے کھیل کو سراہا اور میچز سے لطف اندوز ہوئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات