کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینٹرل ایشین نیشنز والی بال لیگ میں پاکستان نے ہفتے کو میزبان ازبکستان کو سخت مقابلے بعد3.1سے شکست دے کر کوارٹر فائنل لیگ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں پاکستان کو بھارت اور ایران کے ساتھ دومیچوں کا سامنا ہوگا،ازبکستان کے خلاف پاکستانی کھلاڑیوں نے غیر معمولی کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔